22 نومبر 2015 - 18:51
اگلے سال کے شروع میں سعودی فرمان روا کا دورۂ روس

اگلے سال کے شروع میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود روس کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقاگلے سال کے شروع میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود روس کا دورہ کریں گے۔ یہ بیان صدر روس کے معاون یوری اوشاکوو نے دیا ہے۔ ان کے مطابق دونوں فریق اس بات کے مدنظر اس دورے کی تیاریوں میں مصروف ھیں کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اگلے سال کے پہلے چند مہینوں کے اندر روس پہنچیں گے۔ یوری اوشاکوو نے یاد دلایا کہ ترکی میں منعقدہ جی ٹوینٹی سمٹ کے دوران صدر روس اور شاہ سعودی عرب نے مسئلۂ شام کے تصفئے، انسداد دھشت گردی اوردو طرفہ تعاون سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔ اس سے پہلے صدر روس کے پریس سیکریٹری دمیتری پیسکوو نے اطلاع دی کہ روس اور سعودی عرب دونوں شام اور سارے خطے کے حالات معمول پر لاںے کی خاطر اشتراک عمل جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔

.......

/169